دعوت کے باوجود پی ٹی آئی اراکین عشائیے میں نہیں آئے،ترجمان قومی اسمبلی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی اراکین اسمبلی دعوت کے باوجودامریکی وفد کے عشایئے میں نہیں آئے،ترجمان قومی اسمبلی نے اپنا موقف دےدیا۔
قومی اسمبلی ترجمان نے کہاسپیکر قومی اسمبلی نے امریکی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا، پرنسپل سیکرٹری ٹو سپیکر، سپیشل سیکرٹری آئی آر، ڈی جی پروٹوکول نے بیرسٹرگوہر ،ملک عامر ڈوگر کو فون کرکے شرکت کی دعوت دی ،دونوں معزز اراکین نے عشائیے میں دعوت قبول کرکے شرکت کو کنفرم بھی کیامگر آئے نہیں،کہنا دعوت ہی نہیں دی گئی حقائق کے برعکس ہے،دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاسپیکر آفس سے دعوت نامہ ملا نہ ہی کوئی کال کی گئی۔



















