کراچی:(بیورورپورٹ)متنازع تونسہ پنجند ( ٹی پی )لنک کینال کھولنے پرسندھ حکومت کا شدید احتجاج ،ارسا کو خط لکھ کر لنک کینال فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہا 1991 کا معاہدہ کہتا ہے صوبوں کو برابری کی بنیاد پر پانی کی قلت برداشت کرنا ہوگی، سندھ کا مطالبہ ہے پانی کی 62 فیصد قلت نہیں ہونی چاہیے، صوبوں کو برابری کی بنیاد پر قلت کا سامنا کرنا چاہیے۔
جام خان شورو نے کہا 1971 میں وزرائے اعلیٰ کے درمیان معاہدہ ہوا تھاسندھ کو معاہدے کے مطابق پانی فراہم کیا جائے گا اور ایک فیصد بھی پانی کی کمی کا سامنا نہیں ہوگا جبکہ کوٹری ڈاو¿ن سٹریم سے پانی سمندر میں جائے گا تو ہی متنازع لنک کینال کھولی جائیں گی،کینالز کھولنے سے قبل سندھ سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔
ٹی پی لنک کینال کھولنے پرسندھ حکومت کا شدید احتجاج



















