اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قومی اسمبلی اسرائیلی مظالم کیخلاف یک زبان،فلسطینیوں کی حمایت میں متفقہ قرارداد منظور کرلی۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہااسرائیلی بربریت ناقابل قبول ہے،اقوام متحدہ فلسطین میں جارحیت رکوانے میں کردار ادا کرے ،تباہ شدہ غزہ کی تعمیر نوکی جائے،ایوان 60ہزار فلسطینی شہدا کو سلام پیش کرتا ہے،جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی بمباری برادری کی ناکامی ہے،، اسرائیلی افواج کافوری انخلا یقینی بنایاجائے،قومی اسمبلی نے متفقہ طورپر فلسطینیوں کی حمایت ،اسرائیل کےخلاف قرارداد منظور کرلی۔
قبل ازیں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت اسرائیل پرقائداعظم کی قومی پالیسی پرکھڑی ہے،نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، فلسطین ہو یا مقبوضہ کشمیر، بارود سے کسی کی آواز نہیں دبائی جاسکتی،فلسطین پر دوٹوک موقف واضح، اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ،بچوں ،خواتین کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا اسرائیلی بربریت میں ہزاروں افراد شہید ، لاکھوں زخمی ہو چکے ،اسرائیلی بمباری نے غزہ کو ملیامیٹ کردیا،ظلم و ستم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے آواز اٹھائی، حکومت ،پاکستانی عوام مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں،وزیر قانون نے کہا فلسطین میں ہسپتالوں ،فلاحی اداروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، فلسطین میں ظلم کی نئی تاریخ رقم کی گئی،جنگ میں بچوں،خواتین ،بزرگوں سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں،فلسطینی عوام کو اقوام عالم کی مدد درکار ،جنوبی افریقہ کا اسرائیلی جارحیت کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لےجانا خوش آئند ہے۔
دریں اثنا پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا صرف بددعائیں دینے سے اسرائیل تباہ نہیں ہوگا،یہودیوں کی تعداد 80 لاکھ ہے اورہمارے پاس مولوی زیادہ ہیں مگر دعا قبول نہیں ہورہی کیا اب بھی ابابیلوں کے انتظار میں ہیں اگر ابابیلیں آ بھی گئیں تو ہمیں ہی ماریں گی،بھٹو شہید نے کہا تھا نیند میں بھی کشمیر و فلسطین پر دھوکہ نہیں کھا سکتے۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















