مریم کی نائب صدر ترکیہ سے ملاقات، شراکت داری کے فروغ پر اتفاق

انا طولیہ:(مشرق نیوز)ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ملاقات کی،نائب صدر جودت یلماز نے ڈپلومیسی فورم میں شرکت پر شکریہ ادا کیا،ملاقات میںدوطرفہ دلچسپی کے امور ،تعاون بڑھانے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال،دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعلیمی منصوبوں ، معاشی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیاگیا۔

مریم نواز نے کہاترکیہ پاکستان 2بھائی ہیں،وزیر اعلیٰ نے ترکیہ کے نائب صدر کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی،نواز ،شہباز کی طرف سے نیک تمناوں کا پیغام پہنچایا،دریں اثنا مریم نواز نے انا طولیہ ڈپلومیسی فورم میں ترک خاتون اول کی دعوت پر کلچرل شو میں شرکت کی،سٹال کا دورہ،ملبوسات ودیگر ثقافتی اشیا کا معائنہ،گہری اظہار دلچسپی کیا۔

مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صوبے سیستان میں 8 معصوم پاکستانیوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہابےگناہ افراد کا بہیمانہ قتل انتہائی تکلیف دہ امر ہے،ہمدردریاں متاثرہ خاندانوں کےساتھ ہیں۔