بلاول بھٹو چیئرمین پی پی، شجاعت ق لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب

اسلام آباد،لاہور:( بیورورپورٹ،اپنے نمائندے سے)انٹرا پارٹی انتخابات،بلاول بھٹو چیئرمین پی پی،چودھری شجاعت ق لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔

پی پی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوئے،بلاول بھٹو زرداری چیئرمین،ہمایوں خان سیکرٹری جنرل،ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات ، آمنہ پراچہ سیکرٹری فنانس بن گئیں، پارٹی آئین کے مطابق عہدیداروں کو 4سال کےلئے منتخب کیا گیا ۔

دریں اثنا ق لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات میںچودھری شجاعت بلامقابلہ صدر ،طارق حسن سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے،انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد ق لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا، چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔

چودھری سالک سینئر نائب صدر،شافع جنرل سیکرٹری پنجاب ،ڈاکٹر امجد چیف آرگنائزر اور غلام مصطفی ملک کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات منتخب کرلیا گیا،جنرل کونسل اجلاس میں مسئلہ کشمیر ، فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم ،ملک میں جاری دہشتگردی کی مذمت کی گئی اور افواج پاکستان، رینجرز ، پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

چودھری شجاعت نے کہا منافقت ،تکبر سے اجتناب ، خدمت کی سیاست کریں، ق لیگ نے پاکستان بنایا تھا او یہی جماعت بچائے گی، تمام عہدیدار پارٹی کو منظم، مستحکم اور فعال بنائیں۔