اسلام آباد: (بیورورپورٹ) گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے وفاق سندھ کی آوازسنے ،نہیں چاہتے سڑکوں پر مسائل حل کریں۔
صحافیو ںسے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا سندھ میں جان بوجھ کر حالات خراب کیے جا رہے ہیں، ایک سال سے سی سی آئی کا اجلاس نہیں بلایا جارہا، پی ٹی آئی کا ایک ہی ایجنڈا ہے این آر او دے دو، پی ٹی آئی والے جتنا مرضی رو لیں،این آر او نہیں ملے گا۔
وفاق سندھ کی آوازسنے،پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا،فیصل کریم کنڈی



















