آئی ووٹنگ محفوظ نہ رازداری قائم رہ سکتی ہے،الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ میں جواب

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے اوورسیز کی ووٹنگ کیلئے دائر درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کر دی۔

الیکشن کمیشن نے تحریری جواب جمع کراتے ہوئے کہادرخواستوں میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم چیلنج کی گئی ، الیکشن کمیشن نے آئی ووٹنگ کا پائلٹ پراجیکٹ اکتوبر 2018 کے ضمنی انتخاب میں کرلیا،پائلٹ پراجیکٹ کی رپورٹ منظوری کیلئے پارلیمنٹ کو پیش کی جا چکی ، سپریم کورٹ کے حکم پر پائلٹ پراجیکٹ کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کرایا گیا، تھرڈ پارٹی آڈٹ رپورٹ کے مطابق آئی ووٹنگ محفوظ ہے نہ رازداری قائم رہ سکتی ہے۔

ای سی پی نے جواب میں کہا پارلیمان کا استحقاق ہے اوورسیز کی ووٹنگ کیلئے کیا طریقہ اپناتی ہے، پارلیمان کی صوابدید ہے اوورسیز کیلئے نشستیں مختص کرے یا پوسٹل بیلٹ،پارلیمان چاہے تو اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سفارتخانوں میں ووٹنگ کا قانون بھی بنا سکتی ہے،الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف دائر درخواستیں خارج کی جائیں۔