پشاور،مردان: (بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہاہے عمران خان کی بہنوں کیساتھ ناروا سلوک کا وقت آنے پر حساب لیں گے۔
اپنے بیان میںعلی امین گنڈاپور نے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں، حامد رضا و دیگر کی غیر قانونی حراست افسوس ناک ، پنجاب پولیس کا خواتین کے ساتھ ناروا سلوک ریاستی جبر و تشدد و فسطائیت کی بدترین مثال ہے، وقت آنے پر حساب لیا جائے گا،وفاقی حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تمام حدیں پار کر رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی، ملاقات کی اجازت نہ دینا قانون اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،عدلیہ اپنے احکامات و انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے یا فورم بتائے جہاں انصاف کےلئے رجوع کر سکیں۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہاحکومت کو عدالتی احکامات کی کوئی پرواہ ہے نہ بنیادی انسانی حقوق کا لحاظ ، ملک میں قانون کی عمل داری کا نام و نشان تک نہیں، حکومت ملک کو انارکی کی طرف لے جانے سے باز آئے۔
دریں اثناعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا 13 ماہ میں ایک پیسہ بھی ادھار نہیں لیا بلکہ 50 ارب کا قرض اتارا ،اقدامات کی بدولت خیبرپختونخوا ملک کا امیر ترین صوبہ بن گیا ،عوام کو سہولیات دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہونا ہے قرضوں پر چلنے والی قومیں خودمختار اور خوددار نہیں ہوتیں، آئندہ سال کا بجٹ ویژن کے مطابق ہوگا،اپنے حقوق حاصل کرنے کے بہت قریب ہیں اور پورا یقین ہے ملکر صوبے کو ہر لحاظ سے خود کفیل بنائیں گے۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















