راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر کارکنوں کااڈیالہ جیل کے باہر احتجاج،پولیس پر پتھراﺅ،عمران خان کی بہنوں سمیت متعدد رہنما گرفتار و رہا،مظاہرین حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔
ذرائع کے مطابق اہل خانہ اور رہنماوں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے جیل کے باہر احتجاج ، پولیس پرپتھراوکیا،دھرنا دیا ،پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں، عالیہ حمزہ، ایم این اے شفقت اعوان سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا ،صاحبزادہ حامد رضا نے رضاکارانہ گرفتاری دی تاہم تمام گرفتارافراد کو کچھ دور لےجاکر چھوڑ دیا گیا،حماد اظہر کے والد میاں اظہر پتھراو کے دوران پتھر لگنے سے زخمی ہوگئے، ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
قبل ازیں عمران خان سے ملنے کےلئے بیرسٹر علی ظفر، عالیہ حمزہ، نادیہ خٹک، وکیل ڈاکٹر علی عمران، پی ٹی آئی خاتون ورکر رضیہ سلطانہ، وکیل ظفر عباس، وکیل حسنین سنبل، وکیل راجہ متین، عمران خان کے فوکل پرسن نیاز نیازی اڈیالہ جیل پہنچے،پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ ، ظہیر عباس چودھری اورعمران خان کی بہنوںکو آگے جانے سے روکدیا،بعدازاں 6 وکلا رہنماوں کو ملاقات کی اجازت دی گئی،بشریٰ سے فیملی ممبران ملے،بھابھی ،بیٹی کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی،دریں اثنا جیل انتظامیہ نے عظمیٰ ، نورین خان اور قاسم نیازی کو ملاقات کی اجازت دی
اڈیالہ کے باہراحتجاج،پتھراﺅ،دھرنا،عمران کی بہنوں سمیت متعدد رہنما گرفتار و رہا



















