قائد ایوان سینٹ کی 6 سال میں سب سے کم 28 فیصد حاضری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینٹ میں قائد ایوان کی 6 سال میں سب سے کم 28 فیصد حاضری رہی ،پلڈاٹ نے 2024-25کی سینٹ کارکردگی پر جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق اراکین کے نجی بلوں میں نمایاں کمی ، آرڈی نیشنز میں اضافہ دیکھا گیا،سینٹ نے51 بل پاس کیے ،34 حکومتی اور 17 نجی اراکین کے بل شامل ہیں،اجلاس کے کام اوقات میں 20.3 فیصد کمی ، حاضری کی شرح میں بہتری آئی ،اراکین کی اوسط حاضری 62 فیصد رہی، کورم کے مسائل برقرار رہے، قائد حزب اختلاف 11 گھنٹے 26 منٹ کے خطاب کے مجموعی دورانیے کےساتھ سب سے زیادہ بولنے والے سینیٹر کے طور پر سامنے آئے۔