لاہور:(اپنے نمائندے سے)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے فلسطین کی موجودہ صورتحال اور خصوصی طور پر عید کے روز سے جاری غزہ پر صہیونی افواج کی سفاکیت کے تناظر میں ملک گیر سطح پر بھرپور عوامی موبلائزیشن کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہاتمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں،کارنر میٹنگز، امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں کی جانب مارچ کیا جائےگا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا11 اپریل کو پورے پاکستان خصوصی طور پر لاہور میں احتجاج ، امریکی قونصل خانے کی جانب مارچ ہوگا، 13اپریل کو کراچی میں شاہراہ فیصل اور 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی جانب مارچ کیا جائےگا، عوام مارچز ،مظاہروں میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں تاکہ پوری دنیا خصوصی طور پر ملک کے حکمرانوں کو پیغام جائے پاکستانی قوم ڈالروں کے عوض بکنے والی نہیں اور پاکستانیوں ،فلسطینیوں کا رشتہ ایمان کا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہادنیا بھر کی اسلامی تنظیموں سے غزہ پر عالمی سطح پر ایک ہی روزیوم ہڑتال منانے کےلئے بھی رابطوں کا آغاز کردیا، پاکستان کو مسئلہ فلسطین پر قائدانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، بدقسمتی سے حکومتی واپوزیشن پارٹیوں میں سے کوئی بھی امریکہ ، اسرائیل کی مذمت نہیں کررہا، سب ٹرمپ کی خوشنودی کا حصول چاہتے ہیں، حماس کی حمایت نہ کرنا اور غزہ میں جاری ظلم پر خاموشی سب سے بڑی منافقت ہے،غزہ کے ملیا میٹ ہونے کے بعد خوش فہمی میں مبتلا عرب ممالک کی باری آئے گی۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















