معیشت مستحکم،ملک درست سمت گامزن ہے،اعظم نذیر تارڑ

لاہور:(خبر نگار) وزیر قانون وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے معیشت مستحکم،روزگار کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔

لاہور میں ایس او ایس ویلیج کی 50 ویںسالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاگولڈن جوبلی پر چلڈرن ویلیج پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں، آپ کا بورڈ اجازت دیں تو ایک بچے کے ہائر ایجوکیشن کے اخراجات اٹھا سکتا ہوں،پاکستان کو اکانومی میں مشکلات تھیں ملک اب بہتری کی طرف جا رہا ہے، معیشت کے استحکام کےساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔

وزیر قانون نے کہاوزیر اعظم کی طرف سے 10کروڑ روپے ایس او ایس کو دیئے جاتے ہیں، خوش ہوئی ایس او ایس کے بچے تعلیم کے ہر شعبے میں آگے جا رہے ہیں۔