مدثر جاوید ڈائریکٹر واسا واہگہ ٹاﺅن تعینات ، چارج سنبھال لیا

لاہور(اپنے نمائندے سے)ایم ڈی واسا کا شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہمی کو مزید بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کا سلسلہ جاری، نئے ٹاﺅن کا قیام ڈائریکٹر مدثر جاوید ڈائریکٹر واہگہ ٹاﺅن تعینات چارج سنبھالتے ہی ریونیو اور آپریشن افسران و ملازمین کی میٹنگ عوامی اور محکمہ کی بہتری پر کام کرنے کے احکامات ،ریو نیو سٹاف کو ریکوری ہدف دیدیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا کا لاہوریوں کو بنایدی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری لانے کی خاطر واسا کے تمام زونز کو ایم سی ایل زونز کی طرز پر کام کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ واسا انتظامیہ کی جانب سے لاہور کو اپنی طرز پر 8ٹاﺅنز میں تقسیم کر رکھا تھا جس میں عزیز بھٹی اور واہگہ ٹاﺅن ایک ہی ڈائریکٹوریٹ پر مشتمل تھا جس میں واہگہ ٹاﺅن میں دوسب ڈویژنز شادی پورہ اور فتح گڑھ عزیز بھٹی ٹاﺅن میں تاجپورہ اور دھرم پورہ شامل تھے اور ریونیو شعبہ میں ایک ہی ڈپٹی ڈائریکٹر خدمات سرانجام دے رہے تھے اس میں ایم سی ایل کی طرز پر کام کرتے ہوئے عزیز بھٹی اور واہگہ ٹاﺅن ڈائریکٹوریٹ کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے واہگہ زون کا قیام کیا گیا جس میں ابتدائی طور پر شادی پورہ سب ڈویژن کو شامل کیا گیا ہے بعد میں مناواں سب ڈویژن کے نام سے نئی سب ڈویژن قائم کی جائے گی جس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واہگہ ذون میں مدثر جاوید کو بطور ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے جس پر ایم ڈی واسا کی جانب سے تحریری احکامات دو روز قبل جاری کئے گئے تھے۔ مدثر جاوید کا بطور ڈائریکٹر واہگہ زون چارج سنبھالتے ہی کام کا عملی آغاز کرتے ہوئے آپریشن اور ریونیو افسران و ملازمین کی میٹنگ کی گئی جس میں انہوں نے شہریوں کو بنایدی سہولیات کی فراہمی اور محکمہ کی ماہانہ آمدنی پر فوکس کیا میٹنگ میں واہگہ زون کی ماہانہ آمدنی کا جائزہ لیا گیا اور ریونیو سٹاف کو ماہانہ ہدف بھی دیا گیا مدثر جاوید نے ماہانہ آمدنی میں مثبت پیشرفت پر تجاویز مرتب کی اور ہدف حاصل نہ کرنے پر ذمہ دار کی سرزنش اور ہدف حاصل کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ اس موقع پرڈائریکٹر ریونیو مرتضی حسن ایکسین واہگہ زون کاشف رسول ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو احمد میلا ایس ڈی او شادی پورہ ارشاد کاٹھیا اور دیگر ریونیو سٹاف بھی موجود تھا ۔