اندرون شہر رنگارنگ 3 روزہ جشن بہاراں فیسٹیول نے رنگ جمادیا

لاہور (خبر نگار) اندرون شہر رنگارنگ 3 روزہ جشن بہاراں فیسٹیول نے رنگ جمادیا،دہلی دروازے کی شاہی گزر گاہ پر پھولوں کی بہار آگئی، بینڈ کی خوبصورت دھنوں اور شہریوں کے جم غفیر نے چارچاند لگادئیے، فیسٹیول کے دوران 3روز تک مختلف تفریحی سرگرمیاں جاری رہیں گی،پھولوں کی نمائش اور لوک فنکاروں کی پرفارمنسز بھی فیسٹیول کا حصہ ہیں۔