قوم آپ کی صحت کےلئے دعاگو ہے، شہباز کازرداری کو فون

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف زرداری کو فون کرکے خیریت پوچھی،نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب کرے، پوری قوم آپ کی صحت کےلئے دعاگو ہے،دریں اثنا نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو کو فون کرکے صدر زرداری کی جلد و مکمل صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اسحاق ڈار نے صدر آصف زرداری کو گلدستہ بھی بھجوایا۔