15 روپے یونٹ بجلی دینے والا پابند سلاسل ہے، بیرسٹر سیف

پشاور :(بیورورپورٹ) مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے 15 روپے یونٹ بجلی دینے والا پابند سلاسل ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا 40 روپے بجلی دینے والے عیش وعشرت کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا دوسرا جرم 150 روپے لٹر پٹرول تھا جسے 300 پر پہنچایا گیا،قوم کو 7 روپے کے ریلیف پر ٹرخانے والے بتائیں قیمتیں کیوں عوام کی دسترس سے باہر کیں؟۔

مشیر اطلاعات کے پی نے کہاعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید 7 فیصد کمی آئی ،کوئی فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، عالمی منڈی کے حساب سے پٹرول کی قیمت 100 روپے لٹر سے بھی کم ہونی چاہیے،جعلی ریلیف دینے کی بجائے عوام کو اصلی ریلیف فراہم کریں۔