امریکہ میں”را“ کی دہشتگردی بے نقاب، قتل کی سازش پکڑی گئی

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکہ میں”را“ کی دہشتگردی بے نقاب، قتل کی سازش پکڑی گئی۔

امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ایجنٹGSنے نیویارک میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کےلئے 15 ہزار ڈالر ادا کیے،رقم نیویارک کے 27 سٹریٹ اور 11 ایونیو پر منتقل کی گئی،ریکارڈ امریکی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

تحقیقات میں سامنے آیا بھارتی ایجنسی کےلئے کام کرنےوالے ایک اور ایجنٹ وکاش یادو کا نام بھی سازش میں شامل ہے، امریکی عدالت میں بھارتی جاسوسوں کے نیٹ ورک پر شکنجہ کس کے غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ۔