جنید اکبر کی تعیناتیاں واپس ،عمران نے سپیکر KP اسمبلی سے استعفیٰ مانگ لیا

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کی جانب سے کی گئی تعیناتیاں واپس لینے حکم دیتے ہوئے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی سے استعفیٰ مانگ لیا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان کےساتھ ملاقات کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا بانی سے دیگر 2 لوگوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی ، بتایا سلمان اکرم راجہ آپ کا سودا نہیں کرے گا،بانی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات پر بتایا، عمران خان نے کہااینٹی کرپشن فائنڈنگز کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے تو سپیکر کے پی اسمبلی کو مستعفی ہوجانا چاہیے،جنید اکبر کی جانب سے کی گئی تعیناتیوں کو فوری واپس کیا جائے۔

اعظم سواتی نے کہابانی کو ہر صورت جیل سے نکالنا ہے، علی امین گنڈا پور کرپشن کے معاملات پر خاموش نہیں ، علی امین گنڈا کی اجازت سے ملنے آیا ہوں۔

مبشر مقصود اعوان کے مطابق بانی نے کہا کتابیں نہیں دی جارہیں، 7ماہ سے بچوں کےساتھ فون پر بات نہیں کرائی گئی، سیاسی ملاقاتیں بھی بند کردی گئیں،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا اعظم سواتی کی بات پر جنید اکبر سے بات کرونگا، پنجاب میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو گفت شنید ہوسکتی ہے، پارٹی میں کوئی لڑائی نہیں چھوٹے موٹے معاملات چلتے رہتے ہیں۔