لاہور:(خبر نگار)پنجاب حکومت کابڑا فیصلہ،عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کر دی ۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ کےلئے لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنرز کے نام مراسلے میں کہاگیاپابندی کا اطلاق پنجاب بھر میں ہوگا،عید کے دوران تفریحی پارکوں میں بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے، شہری کھیل کے میدانوں، گیمنگ زونز اور مکینیکل جھولوں سے لطف اندوز ہونے کےلئے تفریحی پارکوں کا رخ کریں گے،تفریحی پارکس، تھیم پارکس ، پلے ایریاز میں مستقل بنیادوں پر لگائے گئے مکینیکل جھولوں کی مشروط اجازت ہوگی،مستقل بنیادوں پر لگائے گئے جھولوں کےلئے فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دےدیاگیا۔
پنجاب میں عارضی نصب ہونےوالے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد



















