لاہور،فیصل آباد :(اپنے رپورٹر سے،بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کے ملزم کو چند گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا،مریم نواز لمحہ لمحہ ملزم کی گرفتاری تک آپریشن کی خود نگرانی کرتی رہیں۔
ملزم علی شیر کے 2ساتھیوں کی جلد گرفتاری اورسخت سزا یقینی بنانے کا حکم دےدیا،وزیراعلیٰ نے کہاخواتین کےخلاف زیادتی کے واقعات قطعاً قابل قبول نہیں، خواتین ،بچوں کے تحفظ کےلئے تمام ممکنہ اقدامات کرینگے، زیادتی کے واقعات شرمناک ہیں،سدباب کےلئے موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس میںتونسہ کے علاقے میں مبینہ طورپر ایڈز پھیلنے کے اسباب کا جائزہ لیا گیا،مریم نوازنے ایڈز کے رسک پر موجود پاپولیشن کے بچاﺅ کےلئے موثر و ٹھوس اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہاایڈز سے متاثرہ بچوں کے علاج میں کوئی کمی یا کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے تحصیل تونسہ میں ایڈزکے سدباب کےلئے آپریشنل پلان طلب کرتے ہوئے ایڈز کے پھیلاﺅ کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کردی، اجلاس میں یونیسف،ڈبلیو ایچ اواورمحکمہ ہیلتھ پنجاب کا جوائنٹ مشن قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا،جوائنٹ مشن7تا14اپریل متاثرہ بچوں کی ہسٹری ٹریسنگ کرےگا۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















