عمران نے ریڈ کارپٹ بچھا کرہزاروں دہشتگردوں کو بسایا،طلال چودھری

فیصل آباد:(صداقت علی شا ہ)وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہاہے عمران خان نے ریڈ کارپٹ بچھا کرہزاروں دہشتگردوں کو بسایا،وزیراعلیٰ کے پی دوسروں کو طعنے دینے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا افغانستان سے ریڈ کارپٹ بچھا کر اور بارڈر کھول کر عمران خان نے 4 ہزار دہشتگردوں کو ملک میں بسایا، سی ٹی ڈی کہاں ہے، دہشتگردوں کی ذہن سازی کرنے کےساتھ اسلحہ اپنے شہروں سے ہی فراہم کیا جارہا ہے،علی امین گنڈا پوراپنا فرض نبھانے کی بجائے روزانہ کوئی بہانہ بناتے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہاکونسا جہاد ہے رمضان میں حملے کیے جائیں، دہشتگردی کی جنگ سب کو ملکر لڑناہوگی، فوج تواپنا فرض نبھا رہی ہے،سوال ہے 4ہزار دہشتگردوں کےلئے کس نے ریڈ کارپٹ بچھایا ؟،خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کہاں ہے،پنجاب میں سی ٹی ڈی ،سیف سٹی کوفعال بنایا گیا، علی امین گنڈا پور طعنہ دینے سے پہلے اپنا فرض پورا کریں،پی ٹی آئی دہشتگردی کیخلاف بیان دینے کی بجائے حوصلہ افزائی کرتی ہے، جنگ پاکستان کی جنگ ہے، دہشتگردوں کا قلع قمع کریں گے۔