شانگلہ،ملاکنڈ: گاڑیاں کھائی، نہر میں گرنے سے 10جاں بحق

شانگلہ، ملاکنڈ:(نمائندگان مشرق)خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ اور ملاکنڈ میں گاڑیاں کھائی اور نہر میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے۔

مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں کار نہر میں جا گری، حادثہ میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے، افسوسناک واقعہ افغان مہاجر کیمپ کے مقام پر پیش آیا، کار میں ڈرائیور کے علاوہ 3 خواتین اور کمسن بچی سوار تھی،جاں بحق افراد کا تعلق ایک خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب شانگلہ میں الپوری کے نواحی علاقے ملک خیل کوٹکے میں جیپ گہری کھائی میں جا گرنے سے5افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، 3 زخمی ہو گئے، حادثہ افطار سے قبل تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مرنے والوں میں سلمان خان، رحمت ، امیرسہیل، فضل بٹ، فیصل خان شامل ہیں،جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق تحصیل پورن سے ہے۔