لاہور:(اپنے نمائند ے سے)سابق وزیراعظم وصدر ق لیگ چودھری شجاعت نے کہاہے عوام کےلئے روزی روٹی حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے، سیاست میں دشمنی کا رحجان ختم ہونا چاہیے،سیاستدانوں کے سر جوڑے بغیر سیاسی تناو ختم نہیں ہو گا، دہشتگردی کےخلاف اپوزیشن سے بات کرنا ہو گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہابلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے، نواز شریف آگے آئیں اہل سیاست ساتھ کھڑے ہوں گے،عید کے بعد نواز شریف کے پاس جاتی امرا جاوں گا، بلوچ لیڈرشپ کو اعتماد میں لےکر مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔
صدر ق لیگ نے کہادہشتگردی کےخلاف فوج کا کردار ڈھکا چھپا نہیں، قومی قیادت کو پیچھے کھڑا ہونا ہو گا،دشمن کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں ،آنکھیں کھولنے کو کیوں تیار نہیں، دشمن بلوچستان کی معاشی اہمیت سے واقف ہے اسی لیے ٹارگٹ کر رہا ہے۔
بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ، نواز شریف آگے آئیں:چودھری شجاعت



















