اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تعیناتی میں تاخیر کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔
قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب اور شبلی فراز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان اپنی مدت مکمل کر چکے ہیں،نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی میں تاخیر کر کے آئین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
عدالت سپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹی تشکیل دےکر ارکان قومی اسمبلی کے نام دینے، چیئرمین سینٹ کو ارکان سینٹ کے نام سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجنے کی ہدایت دے،درخواست میں مزید کہا گیا وزیراعظم کو آئین کے آرٹیکل 213 کے تحت اپوزیشن لیڈر کےساتھ بامعنی مشاورت کے احکامات جاری کرے ، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی آئینی مدت ختم ہونے کے باوجود عہدے پر رہنے کو غیرقانونی قرار دے۔
چیف الیکشن کمشنر و2 ممبران کی تعیناتی میں تاخیر کیخلاف درخواست دائر



















