جیل انتظامیہ نے پیغام دیا عید پر بھی ملاقات نہیں ہوگی: علیمہ خان

اسلام آباد ،راولپنڈی:(بیورورپورٹ)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے اڑ ھائی گھنٹے جیل کے اندر بٹھا کر رکھا گیا، بانی نے وکلا کو بتایا جیل انتظامیہ نے پیغام دیا ہے عید کی چھٹیوں میں ملاقات نہیں ہوگی، حامد خان اور عزیر بھنڈاری کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،اگر عدالت میڈیا سے گفتگو پر وکلا کو پابند کرسکتی ہے تو فہرست کے مطابق ملاقات پر پابند کیوں نہیں کرسکتی، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

علیمہ خان نے کہا عدلیہ کا نظام بوسیدہ ہوچکا ، جعلی مقدمات میں گھسیٹا جارہا ہے، کوئی ایک دفعہ آکے بتائے بانی سے کیا چاہتے ہیں، ہم اپنے بھائی کو جانتے ہیں وہ بہت مضبوط ہے، بانی سے مرضی کے لوگوں کی ملاقاتیں کرائی جارہی ہیں، جو لوگ بانی سے ملنا چاہتے ہیں نہیں ملنے دیتے۔

دوسری جانب علیمہ خان نے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر پر تحفظات کا اظہار کر دیا،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا عدالت نے وکیل کا 5 منٹ بھی انتظار نہیں کیا، ڈوگر صاحب شاید اسی کام کےلئے آئے ہیں۔