اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے واضح کیاہے عمران خان کے معافی مانگنے کا کوئی امکان نہیں۔
صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا عمران خان سے ملاقات کا معاملہ باہمی رضا مندی سے طے پایا،ملاقات کرکے آنےوالے باہر آکر کوئی گفتگو نہیں کرینگے اگر کوئی سمجھتا ہے بانی پی ٹی آئی معافی مانگیں گے تو غلط فہمی میں ہے ایسا ہونا ناممکن ہے،اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت اچھی چل رہی ہے،گھروں پر چھاپے آئین کی پامالی ،شرافت کی توہین ہے۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہاایم کیو ایم، پیپلز پارٹی ،ن لیگ سیاسی فوائد حاصل کر رہی ہیں،تینوں کواپنے روئیے پر نظرثانی کرنا ہو گی رویہ نہ بدلا گیا تو کسی بات چیت کا امکان نہیں۔
عمران خان کے معافی مانگنے کا کوئی امکان نہیں:سلمان اکرم راجہ



















