وزراءکی ایوان سے غیر حاضری، ڈپٹی سپیکر نے وزیراعظم سے شکایت کردی

اسلا م آباد:(بیورورپورٹ)ایوان سے وزرا کی غیر حاضری،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری کو خط لکھ دیا۔

خط میں 20 مارچ کو وزارت توانائی و مواصلات کے وزرا،پارلیمانی سیکرٹریز کے غائب رہنے کا حوالہ دیتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہاایوان سے وقفہ سوالات کے دوران وزرا کی غیر حاضری کا تشویشناک مسئلہ آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں،وزرا،پارلیمانی سیکرٹریز کا ایوان سے غائب رہنا پارلیمانی روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے،وزرا کی غیر حاضری سے اہم نوعیت کے عوامی مسائل پر بات نہیں ہو سکی۔

غلام مصطفی شاہ نے کہاوزرا کی غیر موجودگی کا معاملہ فوری حل طلب ہے،قومی وسائل کے استعمال کے باوجود وزرا کی عدم دلچسپی سے ایوان کی کارروائی کا مقصد پورا نہیں ہو سکتا،آئین کے تحت اراکین کے سوالات کے جواب دینا کابینہ کی مجموعی ذمہ داری ہے مسئلہ فوری حل کیاجائے۔