سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا مہم میں پی ٹی آئی ملوث،جے آئی ٹی کو شواہد مل گئے

اسلام آباد ،لاہور:(بیورورپورٹ،سپیشل رپورٹر)سوشل میڈیامنفی پروپیگنڈا مہم میں پی ٹی آئی ملوث،ہوشربا انکشافات ،جے آئی ٹی نے شواہد ملنے کادعویٰ کردیا،علیمہ خان سمیت 17 افراد کودوبارہ طلب کرلیا گیا۔

جے آئی ٹی ذرائع نے کہا پی ٹی آئی افراد سے دوران تفتیش اشتعال انگیز مواد جمع کیا ، ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث پائے گئے ، ریاست مخالف پروپیگنڈا اندرون ملک اور آف شور اکاونٹس کے ہینڈلرز کے ذریعے کیا گیا، پروپیگنڈا مہم کی مالی اعانت غیر ملکی لابیز اور پی ٹی آئی قیادت کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

ادھر سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا،جے آئی ٹی نے سید فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید خان، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر،عون عباس ،شہباز شبیر، وقاص اکرم، تیمور سلیم خان، صبغت ورک، اظہر مشوانی ا،نعمان افضل ، جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دئیے۔