قدیمی تہذیب سے قربت کیلئے سیاحتی ریزورٹ بنائے جائیں گے: کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے چیچہ وطنی کی ایک نجی ہا¶سنگ کالونی میں مین ہول میں گر کر بچے کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا، ڈپٹی کمشنرز کو ڈویژن میں قائم تمام نجی ہا¶سنگ کالونیوں میں مین ہولز چیک کرنے کی ہدایت، کالونی مالکان سے مین ہولز کی موجودگی کے سرٹیفکیٹس حاصل کئے جائیں،کمشنر ساہیوال۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، اے سی جنرل رائے فیصل عمران،سٹی منیجر پسپ محمد اسجد خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے عوامی مسائل کے حل میں پرو ایکٹو اپروچ اپنانے اور محکموں کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن پر ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کی طرف سے تجارتی علاقوں سے تجاوزات کے خاتمے کی کامیاب مہم پر متعلقہ عملے کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ ملبہ بھی جلد اٹھایا جائے۔ سی او کارپوریشن شیخ اشفاق احمد نے بتایا کہ مہم کے دوران شہر کے40میں سے38بازار صاف کردئیے گئے ہیں جس دوران 3630شٹرز اور4012پختہ تعمیرات گرائی گئیں جبکہ مزاحمت پر120دوکانوں کو سیل بھی کیا گیا۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے ہدایت کی کہ ہائی سٹریٹ پر تعمیر دوکانوں کے مالکان کو ازخودتجاوزات گرانے کا موقع دیا جائے تاکہ انہیں نقصان سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے پسپ پروگرام کے تحت سیوریج پائپ ڈالنے کے کام کو مزیدتیز کرنے اور اسے ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ سٹی منیجر پسپ اسجد خان نے اجلاس کو بتایا کہ تلیانوالی روڈ پر72انچ پائپ بچھانے کا کام جاری ہے اور اب تک 3282پائپس میں سے3160پائپ بچھادیے گئے ہیں جبکہ122پائپ بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس کے علاوہ جی ٹی روڈ پر واپڈا دفاتر کے سامنے بھی پائپ بچھائے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید سے محکمہ ٹورازم ساہیوال کے ضلعی افسران کی ملاقات، سیاحت کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی، سکول و کالجز کے طلبہ و طالبات میں منفی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کےلئے سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے، کمشنر شعیب اقبال سید۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید سے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ ساہیوال کے ضلعی افسران نے ملاقات کی اور سیاحت کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سکولوں کالجز کے بچوں کو ہر سال ہڑپہ اور ڈویژن میں موجود دیگر تاریخی جگہوں کا وزٹ کروایا جاتا ہے۔پچھلے چند سالوں میں ٹورسٹ کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا جو خوش آئند ہے۔اجلاس کے شرکاءنے مطالبہ کیا کہ چیچہ وطنی جنگل میں ریزورٹ بنانے کی تجویز پر غور کیا جائے۔کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے کہا کہ مذہبی،تاریخی، قدیمی ورثہ، آثار قدیمہ اور ایکو ٹورازم کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قدیمی تہذیب سے قربت کا احساس دلانے کیلئے سیاحوں کیلئے سیاحتی ریزورٹ بنائے جائیں گے۔