تحریک تحفظ آئین پاکستان کاعید کے بعد اے پی سی بلانے کااعلان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے عید کے بعد امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا ۔

حکومت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی، اپوزیشن اتحاد نے تحریک کو منظم کرنے کےلئے مزید ذیلی کمیٹیاں تشکیل دےدیں،رابطہ کمیٹی کی سربراہی اسد قیصر کو دےدی گئی، سیاسی سرگرمیوں ،رابطوں کی کمیٹی حامد رضا کی زیر نگرانی کام کرے گی ،تیسری کمیٹی عید کے بعد ملکی امن و سلامتی اور سیاسی حالات پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کےلئے قائم کی گئی،لطیف کھوسہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے مل کر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔

چیئرمین پی پی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاپارلیمانی سکیورٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ متفقہ تھا، علی امین گنڈا پور نے بطور وزیراعلیٰ شرکت کی،دہشتگردی کےخلاف مشترکہ بیانیہ اپنانے کی ضرورت ہے، سب کو ایک پیج پر ہونا ہوگا، دہشتگردی کےخلاف بلا امتیاز کارروائی ہونی چاہیے۔

جنید اکبر نے کہا حکومتی پارلیمانی کمیٹی میں شریک نہ ہونے کا کوئی دکھ نہیں، اپنی بات پر قائم ہیں اگر حکومت اور ادارے بانی پی ٹی آئی کو نہیں مانتے تو ٹھیک ہے،اپنا مقصد ہو تو صبح 7 بجے بھی جیل کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، 17 سیٹوں والی حکومت کی کوئی اہمیت نہیں ۔