ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی پاکپتن روڈ کی کارپٹنگ میں حائل رکاوٹیں فوری دور کرنے کی ہدایت، اس اہم بین الاضلاعی شاہراہ کی کارپٹنگ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائے تاکہ عوام کی سفری مشکلات ختم ہو سکیں، محکمہ ہائی وے اور پسپ حکام باہمی رابطے کو بہتر کرکے حائل رکاوٹوں کو روزانہ کی بنیادپر دور کریں، کمشنر کی ہدایت۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں سی ای او ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افتخار احمد، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر صفدر حسین، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، اے سی جنرل رائے فیصل عمران،سٹی منیجر پسپ اسجد خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔انہوں نے سیوریج لائنیں بچھانے کے کام میں سست روی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کنٹریکٹرز پر جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام کام کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔ چیف آفیسر شیخ اشفاق احمد نے بتایا کہ لیاقت چوک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے جبکہ ہائی سٹریٹ پر الیکٹرک پولز کی شفٹنگ کا عمل بھی شروع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے عید کی خریداری کے رش سے نمٹنے کیلئے ٹریفک پولیس کی تقرری بڑھانے کی بھی تجویز دی۔ سٹی منیجر پسپ اسجد خان نے بتایا کہ فرید ٹا¶ن روڈ پر الیکٹرک پولز لگانے کا کام جاری ہے جبکہ کرب سٹون بھی لگائے جارہے ہیں۔
اہم بین الاضلاعی شاہراہ کی کارپٹنگ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائے:کمشنر ساہیوال



















