راولا کوٹ: (مشرق نیوز)راولاکوٹ آزاد کشمیر کے سیاحتی مقام پر کوسٹر کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق ، 3 زخمی ہوگئے،حادثے کی خوفناک ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق راولاکوٹ آزاد کشمیر کے سیاحتی مقام لسڈنہ میں کوسٹر پھسلن کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر 200 فٹ گہری کھائی میں گری، کوسٹر کہوٹہ سے راولپنڈی جارہی تھی،جاں بحق ہونے والوں میں عبد الروف، ملک شیرباز ، چودھری خورشید، خالد سمیت دیگر شامل ہیں، میتوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔
راولاکوٹ،کوسٹر کھائی میں جاگری، 5 افراد لقمہ اجل،3زخمی



















