حنیف عباسی کا بیان ”خدا حافظ چین“ کا سرکاری اعلان ہے،بیرسٹر سیف

پشاور:(بیورورپورٹ)مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہاہے وزیر ریلوے حنیف عباسی کاایم ایل ون پر بیان ”خدا حافظ چین“ کا سرکاری اعلان ہے،شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر ریلوے نے چین کو لال جھنڈی دکھا ئی۔

بیرسٹر سیف نے کہاوفاقی وزیر نے بیان چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کے باوجود دیا ، لگتا ہے وزیر موصوف نے ایفی ڈرین کے زیر اثر بیان دیا ، اسحاق ڈار کے منفی بیان کے بعد حنیف عباسی کا بیان پاک چین تعلقات پر ایک اور خود کش حملہ ہے۔

مشیر اطلاعات کے پی نے کہاشہباز حکومت افغانستان کے بعد اب چین کےساتھ تعلقات بھی خراب کر رہی ہے، شہباز شریف کے وزیر ریلوے کا مائنس چین ایم ایل ون بنانے کا اعلان پالیسی شفٹ کا اعلان ہے، فارن آفس بیان کی وضاحت نہیں کرتا تو سرکاری پالیسی سمجھا جائےگا،پی ٹی وی ملازمین کو 15ویں روزے اور 16 تاریخ تک تنخواہیں نہ دے سکنے والی حکومت ایم ایل ون ایفی ڈرین کی آمدن سے بنائے گی؟۔