فتح جنگ:(نمائندہ مشرق)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے امن، ترقی و خوشحالی کےلئے دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر ہے،دہشتگردوں کی بربریت سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیا ع ہوا، دہشتگردوں نے خواتین، بچوں کو ڈھال بناکر بزدلانہ فعل کا مظاہرہ کیا،ان خیالات کااظہار انہوں نے فتح جنگ میں سانحہ جعفر ایکسپریس کے شہید لانس نائیک عثمان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
نمازجنازہ میں عسکری حکام و شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی،گورنر نے شہید کے اہلخانہ کو گلے لگایا ، دلاسہ دیا۔
سردار سلیم حیدر نے کہادہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بنانے پرجوانوں کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتا ہوں ،دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،شہدا کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،ملک کو قومی یکجہتی کی ضرورت ہے ،تمام سیاسی جماعتوں کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہو گا،پاکستان کےخلاف بھارت اور افغانستان جیسے ملکوں میں دہشتگردی جیسے منصوبے بنائے جاتے ہیں ،شدید مذمت کرتا ہوں
امن، ترقی ،خوشحالی کےلئے دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر ہے: گورنر پنجاب



















