فسادی ٹولے کے ہوتے قومی اتحاد مشکل ، نیا نیشنل ایکشن پلان بنانا پڑے گا،عظمیٰ بخاری

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کےلئے یک زبان اور متحد ہونا ہوگا،فسادی ٹولے پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے قومی اتحاد مشکل ہے،دہشتگردی کے معاملے پر اگر سیاسی جماعتوں نے بات کرنی ہے تو جیل میں بند مجرم کو کیسے ساتھ بٹھا لیا جائے ، جماعت کے لوگ موجود ہیں،ایک شخص کی بجائے ملکر ملک بچانے کی بات کریں تو بہتر ہوگا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف نے معاملے کو بڑی سنجیدگی سے لیا ،نیا نیشنل ایکشن پلان بنانا پڑےگا، خیبر پختونخوا میں خود تحریک فساد کی حکومت ہے ،اڈیالہ کے اندر بیٹھے قیدی کا تو بہت خیال ہے لیکن باقی عوام جو روز دہشتگردی کی نظر ہو رہے ہیں کاکس نے سوچناہے ،پی ٹی آئی کو دہشتگردی کے خاتمے کےلئے ایک پیج پر آنا پڑے گا، ملک سب کا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا ٹرین پر حملہ کرنےوالے دہشتگرد افغانستان میں رابطے میں تھے ،ٹرین سانحہ پرقومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کی طرف سے مذمت کا لفظ تک نہیں بولا گیا،مجرموں کو ساتھ نہیں بٹھا سکتے البتہ پی ٹی آئی کے باقی لوگ حکومت کےساتھ بات کر سکتے ہیں۔