ٹرمپ کایوٹرن، غزہ پر قبضے کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے

واشنگٹن :(بیورورپورٹ)ٹرمپ کایوٹرن، غزہ پر قبضے کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے ۔

اوول آفس میںآئرش وزیراعظم سے ملاقات میں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا غزہ سے کسی کو نہیں نکالا جا رہا ،آئرلینڈ کے وزیراعظم نے کہا فلسطین میں امدادی اشیا کی فراہمی اور یرغمالیوں کی جلد رہائی ہونی چاہیے،دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔

حماس نے امریکی صدر کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے مشورہ دیا ڈونلڈ ٹرمپ انتہاپسند صہیونیوں کے نظریات سے ہم آہنگ ہونے سے گریزکریں، اسرائیل کو جنگ بندی معاہدوں کا پابند بنا کر موقف کو مزید تقویت دی جائے۔