مریم نواز کاسکول میل پروگرام ،طلبہ کی غذائی کمی کے اثرات میں واضح کمی

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت”سکول میل پروگرام“ کامیابی سے جاری ہے،پروگرام کے آغاز سے طلبہ میں غذائی کمی کے اثرات میں واضح کمی ہوئی،پہلے مرحلے میں ایک ارب 78 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔

سکول میل پروگرام کے آغاز کے چند ماہ میں ہی 55 ہزار سے زائد نئے طلبہ کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم ہوا، مظفرگڑھ، راجن پور اور ڈی جی خان میں 4 کروڑ ملک پیک سکولوں میں پہنچائے گئے، تینوں اضلاع کے طلبہ کو ساڑھے 3 کروڑ سے زائد ملک پیک دے دیئے گئے ، سکول میل پروگرام کے آغاز پر موجود طلبہ کی تعداد 3 لاکھ 61ہزار سے بڑھ کر 4لاکھ 16ہزار ہوگئی ، سکول میل پروگرام میں شفافیت، مسابقتی ٹینڈرنگ سے بچت یقینی ،موثر مانیٹرنگ اور مینجمنٹ سسٹم کا اطلاق کیا گیا۔

مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے دیگر دور دراز اضلاع میں سکول میل پروگرام کےلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاطلبہ کےلئے سارے وسائل حاضر ہیں، سکول میل پروگرام کا دائرہ کار بتدریج بڑھائےں گے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنےوالے دہشت گرد جہنم واصل اور عبرت کا نشان بن گئے ،بےگناہ مسافروں ، معصوم بچوں اور عورتوں کو ڈھال بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے،دہشتگردوں کےخلاف آپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔

مزید برآںگردوں کے امراض کے عالمی دن پراپنے پیغام میں مریم نواز نے کہاپنجاب میں گردوں کے علاج کی بہترین و مفت سہولیات فراہم کررہے ہیں، قائد نواز شریف کی جانب سے شروع کی گئی مفت ڈائیلسز کی سہولیات کو مزید بہتر کیا جائے گا،گردوں کے امراض کے مستند علاج کےلئے ٹرانسپلانٹ کارڈ شروع کیا جارہاہے،امراض کے علاج میں مصروف تمام ڈاکٹرز نرسنگ سٹاف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،صحت مند زندگی کےلئے گردوں کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔