ٹرین حملہ”را“نے کرایا،بھارت کااحتساب نہ کیا گیاتواگلا حملہ اور زیادہ جانیں لے گا،سکھ ر ہنما

واشنگٹن:(خواجہ فاروق)سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بلوچستان ٹرین حملے میں ”را“کو ملوث قرار دےدیا۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے بیان میں کہا ٹرین حملے کی ذمہ دار بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی” را“ ہے، بھارت کا احتساب نہ کیا گیا تو اگلا حملہ زیادہ معصوم جانیں لے سکتا ہے،عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور”را “کےخلاف کارروائی کریں،پاکستان کےخلاف بھارت خفیہ جنگی حکمت عملی کے بلیو پرنٹ پر عمل کررہا ہے، دہشتگرد مودی حکومت نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کےلئے بھی خطرہ ہے۔

سکھ رہنما نے کہابھارتی حکومت عالمی سطح پر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہے،بلوچستان میں ٹرین حملہ بھارت کے جارحانہ دفاعی اقدامات کا ثبوت ہے،خفیہ بھارتی دہشتگرد کارروائیوں کا مقصد پڑوسی ممالک کوغیر مستحکم کرنا ہے،مودی حکومت نے بھارت کو ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کا عالمی مرکز بنا دیا،گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا”را“ کی بے قابو کارروائیاں جنوبی ایشیا کو خطرے میں ڈال رہی ہیںدنیا اب بھارت کی خفیہ دہشتگرد کارروائیوں پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی،بھارت کا احتساب نہ ہوا تو اگلا حملہ اور بھی زیادہ معصوم جانیں لے گا۔