خیرپور میں سینئر ایڈووکیٹ لیاقت علی پھلپوٹو قتل،لاش کمرے سے برآمد


خیرپور:(بیورورپورٹ)خیرپور میں سینئر ایڈووکیٹ لیاقت علی پھلپوٹو کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق لیاقت علی پھلپوٹو ایڈووکیٹ کومسلح افراد نے گھر میں فائرنگ کا نشانہ بنایا ،نعش کمرے سے ملی ،پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا،ایس ایس پی توحید الرحمان میمن نے کہاجدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزموں کی کھوج لگائیں گے،قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایاجائےگا۔