راولپنڈی:(بیورورپورٹ)کرپشن و اختیارات سے تجاوز پراڈیالہ جیل کے 2 ہیڈ وراڈرزکو برطرف کردیاگیا ۔
ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن عبدالروف رانا نے برطرفی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہاہیڈ وارڈر ارشد ،صفدر کو کرپشن میں ملوث پایا گیا،دونوںاپنے دفاع میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے،ہیڈ وارڈرز کے خلاف قیدیوں نے شکایات درج کرائی تھیں، دونوں قیدیوں کے کچن ، سرچ ڈیوٹی پر مامور تھے،حکم نامے میں کہا گیا ہیڈ وارڈرز کیخلاف جنوری 2025 میں انکوائری شروع کی گئی ،قیدیوں سے رشوت لینے میں ملوث پایا گیا۔
کرپشن میں ملوث اڈیالہ جیل کے 2 ہیڈ وراڈرز برطرف



















