دشمن عناصر کی حمایت کرنا قومی سلامتی پر حملہ ہے،عقیل ملک

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیرمملکت بیرسٹرعقیل ملک نے کہاہے پی ٹی آئی رہنما کابیان کالعدم تنظیموں کی طرف جھکاﺅظاہرکرتاہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہاپی ٹی آئی کارکن کا بیان ملک دشمن عناصر کے حمایت کی واضح علامت ہے،ملک دشمن عناصر کی حمایت کرنا قومی سلامتی پر حملہ ہے، کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا،ریاست کو ایسے بیانات اور پس پردہ عزائم کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے تاکہ پاکستان کے امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔