اسلام آباد :(بیورورپورٹ) کابینہ میں شامل 12 نئے وزرا،9 وزرائے مملکت، مشیروں و معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض،2وزرا کی وزارتیں تبدیل ، 7سے اضافی چارج واپس، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
طارق فضل چودھری پارلیمانی امور ،علی پرویز ملک پٹرولیم ،اورنگزیب خان کھّچی قومی ورثہ ،خالد مگسی سائنس و ٹیکنالوجی اور حنیف عباسی وزیر ریلوے بن گئے،معین وٹو آبی وسائل ،جنید انور سمندری امور ،رضا حیات ہراج دفاعی پیداوار ،سرداریوسف مذہبی امور ،شزا فاطمہ خواجہ کوآئی ٹی و ٹیلی مواصلات کا وفاقی وزیر بنا دیا گیا۔
رانا مبشر اقبال پبلک افیئر یونٹ ،مصطفی کمال صحت،رشید احمد خان کو غدائی تحفظ و تحقیق کی وزارت مل گئی،عبدالرحمان کانجو وزیر مملکت برائے پاور ہوں گے ،پبلک افیئر یونٹ کا اضافی چارج بھی ہوگا، بلال اظہر کیانی ریلوے ،عقیل ملک قانون و انصاف ،کھیل داس کوہستانی مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ،عون چودھری سمندر پار پاکستانیز و انسانی ترقی ،طلال چودھری داخلہ و نارکوٹکس ،وجیہہ قمر وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت ہوں گی،اعظم نذیر تارڑ کو قانون و انصاف کےساتھ انسانی حقوق کی وزارت بھی دیدی گئی ،مصدق ملک کو موسمیاتی تبدیلی کا وزیر مقرر کردیا گیا۔
خواجہ آصف کے پاس وزارت دفاع برقرار رہے گی ،عطا تارڑ اطلاعات ،خالد مقبول صدیقی وزیر تعلیم ہوں گے،رانا تنویر کو وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ ،چودھری سالک سمندر پار پاکستانی امور و انسانی ترقی ،عبدالعلیم خان مواصلات اور قیصر احمد شیخ سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر ہوں گے،سید توقیر شاہ مشیر وزیراعظم آفس ،ایم علی مشیر برائے نجکاری اور پرویز خٹک کو مشیر برائے امور داخلہ مقرر کر دیاگیا ،ہارون اختر صنعت و پیداوار کے معاون خصوصی ،حذیفہ رحمان کو قومی ثقافتی ورثہ کا معاون خصوصی بنا دیا گیا ،مبارک زیب قبائلی امور پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہوں گے، طلحہ برکی سیاسی امور پر وزیر اعظم کی معاونت کریں گے۔
نئے کابینہ اراکین کو قلمدان تفویض،7وزراسے اضافی چارج واپس



















