عون عباس کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کا سینٹ سے واک آوٹ
اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پی ٹی آئی نے عون عباس بپی کی گرفتاری کیخلاف سینٹ اجلاس سے واک آوٹ کر دیا۔
ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینٹ اجلاس ہوا،دوران اجلاس سینیٹر عون عباس بپی کی گرفتاری کےخلاف پی ٹی آئی ارکین نے سینٹ سے واک آوٹ کیا،ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا عون عباس بپی کی ہاوس میں اتنی ہی عزت ہے جتنی سب کی، ہاوس کو کسی کے دباو یا پریشر میں آکر نہیں چلائیں گے، سینٹ کا اجلاس قانون کے تحت چلے گا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا عون عباس بپی پر مقدمہ وائلڈ لائف کے تحت کیا گیا، معزز رکن پر مقدمہ صوبائی معاملہ ہے جس حد تک ممکن ہوا صوبائی حکومت سے معزز رکن کیلئے بات کریں گے،ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے وزیر قانون کو سینیٹر عون عباس بپی کے معاملے پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا تمام معاملے پر مفصل رپورٹ پیش کی جائے، ہاوس کا احسن انداز میں چلانا ہے، اپوزیشن اور حکومت کے ارکان آپس میں طے کر لیں اور تجاویز دیں۔
دوران اجلاس سینیٹر منظور کاکڑ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا آپ مجھ سے ایسے بات نہ کریں جیسے اپنے ڈرائیور کو ہدایات دے رہے ہوں،بعدازاں کورم پورا نہ ہونے پرسینٹ اجلاس ہفتہ صبح ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔



















