گجرات میں ویگو ڈالے پر فائرنگ ،ایک گاﺅں کے 6 افراد قتل
گجرات،لاہور:(بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)گجرات میں ویگو ڈالے پر فائرنگ ،6 افراد جاں بحق ہوگئے،مسلح افراد نے سیاہ رنگ کی ویگو گاڑی کوڈنگہ میں نشانہ بنایا،مرنےوالوں کا تعلق ایک ہی گاوں سے ہے۔
جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان ہیں،شناخت زاہد ناظم، مبشر، زنیر، جاوید اقبال، رخسار اور نامعلوم سے ہوئی ۔
پولیس نے واقعہ کو دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا،ادھر آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی۔



















