ایف آئی اے کی کارروائی،ریڈ بک کے مطلوب انسانی سمگلر سمیت 4 ملزم گرفتار


لاہور:(سپیشل رپورٹر)ایف آئی اے لاہور زون کی انسانی سمگلنگ کےخلاف بڑی کارروائی ،ریڈ بک کے مطلوب ملزم راحیل پرویز سمیت 4ملزموںکو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم شہریوں سے ویزا فراڈ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے ،ماڈل ٹاون، رحمان گارڈن اور شمع لاہور سے گرفتار کیا گیا،راحیل پرویز نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کے جھوٹے وعدوں پر 90 لاکھ روپے ہتھیائے دیگر ملزم بغیر اجازت غیر قانونی ٹریول ایجنسیاں چلا رہے تھے ،چھاپوں کے دوران ملزموں کے قبضے سے 12 پاکستانی پاسپورٹس، تعلیمی دستاویزات اور موبائل سمز برآمدکرلی گئیں۔