80 رمضان سہولت بازار قائم،سستی و معیاری اشیا دستیاب ہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پنجاب میں 80 رمضان سہولت بازارقائم،معمول کے مطابق سستی و معیاری اشیا دستیاب ہیں،گھی،چینی،آٹا،دالیں،سبزیاں اور پھل عام مارکیٹ کی نسبت سستے داموں مل رہے ہیں۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاپنجاب حکومت تاریخ میں پہلی مرتبہ 30 ارب کا رمضان پیکیج لائی،30 لاکھ خاندانوں کو دہلیز پر نقد رقم فراہمی کررہے ہیں،کسی بھی مستحق و سفید پوش شہری کی عزت نفس مجروح نہیں کی جائے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہارمضان بازاروں میں اشیا مہنگی فروخت ہونے یا سبسڈی ختم کرنے کا صرف پروپیگنڈا ہے، پنجاب بھر کے تمام رمضان بازاروں میں معمول کے مطابق سستے داموں اشیاءدستیاب ہیں ،شہریوں کی جانب سے اقدام کی تعریف کی جا رہی ہے۔