لاہور:(کورٹ رپورٹر)پولیس نے فواد چودھری کو 9مئی کے 5مقدمات میں قصور وار قرار دےدیا۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی کے جج منظر علی گل نے فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی،دوران سماعت پولیس نے فواد چودھری کی تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کراتے ہوئے 9مئی کے 5مقدمات میں قصور وار قرار دے دیا،فواد چودھری نے اپنے سینئر وکیل کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔
دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا رمضان المبارک میں آسانیوں کی بجائے 50وزیر بنا دئیے گئے، حکومت چل نہیں رہی ،گھسیٹ رہی ہے، حکومت الیکشن ہار گئی دھاندلی ہی پاﺅں کی بیڑیاں ہیں، ہر طبقے سے حکومت بلیک میل ہو رہی ہے،پی ٹی آئی قیادت حالات سے فائدہ نہیں اٹھا رہی، پی ٹی آئی گرینڈ الائنس بنانے میں ابھی تک ناکام ہے، سٹریٹ پاور فضل الرحمن ،پی ٹی آئی کے پاس ہے، موجودہ پی ٹی آئی عہدیداروں کا کوئی سیاسی بیک گراﺅنڈ نہیں ،عمران خان کا باہر آنا تحریک کے ذریعے ممکن ہے۔
پولیس نے فواد چودھری 9مئی کے 5مقدمات میں قصور وار قراردےدیا



















