لاہور (سٹاف رپورٹر) نیو یارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے گزشتہ روز گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انکا انتہائی گرمجوشی سے خیرمقدم کیا گیا جبکہ ایک تعریفی ایوارڈز تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں نیویارک چیمبر سے وابستہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، بزنس لیڈرز اور پیشہ ور افراد کی خدمات کو سراہا گیا۔ تقریب میں بزنس کمیونٹی کے اراکین، تعلیمی ماہرین، آئی ٹی ماہرین، طبی پیشہ ور افراد، غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے، سکھ، ہندو اور عیسائی برادریوں کے افراد، میڈیا اہلکاروں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی۔ تقریب میں بین المذاہب ہم آہنگی اور پاکستان کے سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کام کرنے والے افراد اور اداروں کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے نیو یارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن کے بانی سید علمدار حسین شاہ کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا ہوا ہے۔ انہوں نے اس طرح کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا جو عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے، تعلقات کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں خاص طور پر نیویارک چیمبر سے وابستہ افراد ہمارے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے ناقابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سید علمدار حسین شاہ کئی سالوں سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے عالمی سطح پر سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں تمام ایوارڈ یافتگان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور پاکستان میں چھوٹے کاروباروں کو با اختیار بنانے کیلئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔گورنر پنجاب نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہر وقت گورنر ہاو¿س میں خوش آمدید کہا چاہے انکی ملاقات کا کوئی وقت مقرر ہو یا نہ ہو۔ گورنر ہاو¿س کے دروازے اور وسائل ہمیشہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے کھلے ہیں۔ نیو یارک چیمبر کی سفارشات پر تعریفی ایوارڈز تقریب میں ان افراد اور اداروں کو سراہا گیا جنہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی، کمیونٹی کی ترقی اور چھوٹے کاروباروں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ تقریب میں پاکستان اور عالمی سطح پر پاکستانی افراد خاص طور پر امریکہ میں، کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا موقع فراہم کیا۔ میڈل ایوارڈ یافتگان میں چوہدری اکرم، سینئر ایڈوائزر نساﺅ کاو¿نٹی نیو یارک، ڈاکٹر گرندر پال سنگھ جوسن، مورخ اور بانی صدر سکھز اِن امریکہ، سید علمدار حسین شاہ، سینئر نائب صدر نیویارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن چوہدری سرور، سینئر نائب صدر اقبال کھوکھر، کالم نگار، ضیغم عباس، نیو یارک پولیس، امام احمد علی، کمشنر نیو یارک سٹیٹ، محمود بٹ، بزنس مین ظہیر اختر مہر چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاو¿نڈیشن شامل تھے جبکہ ڈاکٹر سید رافع علی گیلانی ہیڈ کارڈیک جناح ہسپتال، شہلا حماد، تعلیمی ماہر، عمر شہزاد، اسما عامر، کریم زہری، رانا سہیل اصغر، عائشہ فاروقی، روبا ہمایوں سی ای او ڈور آف آگاہی پاکستان اور یو ایس اے، ایڈووکیٹ شیخ طارق سجاد لیگل ایڈوائزر، سید اسفندیار گیلانی، سید حسین کرمانی، صفدر علی، یوتھ ایکٹیوسٹ، منیجر کیریئر ڈویلپمنٹ کامسیٹس یونیورسٹی اور مرک الٰہی بیکک چیئرپرسن ایشین بزنس فورم، سی ای او، خواہش این جی او کو تعریفی شیلڈز پیش کی گئیں۔ ولید اعظم، شازیہ تنویر اور مدیحہ اشفاق، آئی ٹی سپیشلسٹ اور مڈل ایسٹ کوآرڈینیٹر نیو یارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن قطر یو اے ای آفس کو رکنیت جبکہ خواجہ فاروق، مرزا فاروق حیدر، سید زاہد شہباز اور محسن ظہیر اور وسیم میاں کو بھی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر گریندر پال سنگھ جوسن، معروف رائٹر و بانی صدر سکھز ِان نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پورے وفد کا گورنر ہاو¿س میں گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ ڈاکٹر جوسن نے گورنر کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور مختلف برادریوں کے درمیان اتحاد اور تعاون کے جذبے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انکی توجہ نے اس طرح کی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جو ثقافتی اور تاریخی تعلقات کو مضبوط بنانے اور خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ سید علمدار حسین شاہ بانی نیو یارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن نے گرمجوشی سے خیرمقدم اور اعزاز بخشی کیلئے اپنے تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب تعاون کی مضبوطی اور ایک خوشحال پاکستان کے مشترکہ خواب کی عکاس ہے۔ ہم چھوٹے کاروباروں کی حمایت، بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور اپنے وطن کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ سید علمدار حسین شاہ نے گورنر پنجاب اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نیو یارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن یو ایس اے سے وابستہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور بزنس کمیونٹی کے وفد کو گورنر ہاوس میں اعزاز سے نوازا۔ ایسی مہمان نوازی نہ صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے وطن سے جڑنے پر آمادہ کرتی ہے بلکہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے انکی عزم کو مزید مضبوط بناتی ہے۔ سید علمدار حسین شاہ نے گورنر پنجاب پاکستان کو خصوصی مہمان کے طور پر نیو یارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن اور نساﺅ کاو¿نٹی نیو یارک کے اشتراک سے جون 2025ءمیں منعقد ہونے والے سمال بزنس ایکسپو میں شرکت کی دعوت دی۔ گورنر پنجاب نے ایکسپو میں شرکت کی تصدیق کی اور سید علمدار حسین شاہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کا اختتام نیو یارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن اور حکومت پنجاب کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم پر ہو، جس کا مقصد چھوٹے کاروباروں کو با اختیار بنانا، بین المذاہب مکالمے کو فروغ دینا، اور معاشی ترقی اور خود کفالت کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ نیو یارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن ایک ایسا ادارہ ہے جو چھوٹے کاروباروں کی حمایت اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔ اپنی کوششوں کے ذریعےنیو یارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن کا مقصد چھوٹے کاروباری اداروں کو با اختیار بنانا، بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینا اور عالمی سطح پر اوورسیز پاکستانیوں اور حکومت پاکستان کے درمیان رابطے اور تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ سردار سلیم حیدر خان، گورنر پنجاب، نیو یارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن کے اعزازی چیئرپرسن ہیں۔
نیو یارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن پاکستان کی ترقی کیلئے سرگرم عمل ہے :گورنر



















