لاہور: (کرائم رپورٹر) مسلسل غیر حاضریاں اور ڈیوٹی سے انکار ،لاہور کی تاریخ میں پہلی بار 100سے زائد پولیس اہلکاروں کو ایک ساتھ نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں کو ڈیوٹی سے انکار پر ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا ،اہلکاروں میں عتیق، زین، علی، شیراز، شان، زبیر اور عدیل وغیرہ شامل ہیں،تفصیل سرکاری رپٹ میں درج کر لی گئی۔
برطرف کیے جانے والے اہلکار ڈیوٹیوں سے مسلسل غیر حاضر رہے جبکہ متعدد اہلکاروں نے ڈیوٹی پر آنے سے انکار کیا، کچھ اہلکار ڈیوٹی پر نہ آنے کے بہانے بناتے رہے،حکام نے دوٹوک پیغام دیافرائض کی انجام دہی میں غفلت اور لاپروائی برتنے والوں کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں۔
لاہور کی تاریخ میں پہلی بار 100 سے زائد پولیس اہلکار ایک ساتھ نوکری سے برطرف



















