اسلام آباد:(بیورورپورٹ)9ڈسکوز سے 877 ارب کی عدم ریکوری،پاور ڈویژن نے پی اے سی میں 24-2023 کی آڈٹ رپورٹ پیش کردی،کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو واجب الادا رقم 60 ارب تک ہونے کا انکشاف ہوا۔
سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کوئٹہ میں 27 ہزار ٹیویب ویل ہیں، پیسے دئیے نہ ہی منقطع کیا جا سکا، تمام ٹیوب ویلز کو سبسڈی بھی دی گئی لیکن پھر بھی پیسوں کا مسئلہ جوں کا توں ہے، حکومت بلوچستان کےساتھ ملکر تمام ٹیوب ویلز کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا رہا ہے،دھابیجی سپیشل اکنامک زون منصوبے کے فنڈز لیپس ہونے کے معاملے پر سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا منصوبے کا رائٹ آف وے نہ ملنے کے باعث فنڈز خرچ نہ ہو سکے،چیئرمین پی اے سی نے کہا اتنا اہم منصوبہ تھا، رائٹ آف وے پہلے کیوں نہیں لیا گیا۔
خالد مگسی نے کہا بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اب یہ ہے وہاں کوئی جا بھی نہیں سکتا، بلوچستان کے لوگوں کے پاس اب دہشتگردی سے نمٹنے کےلئے صرف ہتھیار اٹھانے کا آپشن رہ گیا ،کالعدم بی ایل اے والے سر عام سڑکوں پر گھوم رہے ہیں، کوئٹہ میں واجبات کی وصولی اب نہیں ہو سکتی۔
بلوچوں کے پاس صرف ہتھیار اٹھانے کا آپشن رہ گیا :خالد مگسی



















